صدزر داری سے آسٹریا کے سبکدوش ہونے والے سفیرکی الوداعی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہاگیا

بدھ 23 جولائی 2025 17:19

صدزر داری سے آسٹریا کے سبکدوش ہونے والے سفیرکی الوداعی ملاقات،دوطرفہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر مسز اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا۔صدر زر داری نے کہاکہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان آسٹریا کی الپائن ٹورازم میں مہارت سے استفادہ کر سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ صدر مملکت نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔صدر مملکت نے سبکدوش سفیر مسز اینڈریا وِکے کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی ۔