پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کی رفتار اظہار اطمینان ہے، روا ں سال برطانوی قیادت سے ملاقات کا منتظر ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گے، وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 23 جولائی 2025 17:10

پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کی رفتار اظہار اطمینان ہے، ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کی رفتار اظہار اطمینان ہے، روا ں سال برطانوی قیادت سے ملاقات کا منتظر ہوں، وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کنگ چارلس سوئم اور وزیراعظم کیئر سٹارمر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی مذاکرات اور عالمی سطح پرتعاون پرگفتگو کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں سال برطانیہ کی قیادت سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس مثبت پیشرفت سے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان تبادلے کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان حالیہ تعاون کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کو اہم قرار دیا۔

وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے برطانیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے باہمی مذاکرات کی آمادگی کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے ہائی کمشنر کے مثبت کردار کو خاص طور پر سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کیلئے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی برطانیہ کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے، جس کی اس وقت پاکستان کے پاس صدارت ہے۔ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کے منتظر ہیں اس مثبت پیشرفت سے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان تبادلے کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ انہوں نے اس سلسلے میں ہائی کمشنر کے مثبت کردار کو خاص طور پر سراہا۔

گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیراعظم کے وژن اور حکومت کی معاشی کارکردگی کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنی کوششوں کا اعادہ کیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے حالیہ دورہ لندن کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات بڑھانے پروسیع مشاورت کی تفصیلات بھی فراہم کیں جبکہ دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔