گورنر خیبر پختونخوا فیصل کا ابدالی میزائل کے کامیاب تجربہ پر پوری قوم،سیکیورٹی فورسز،سائنسدانوںکو مبارکباد

ہفتہ 3 مئی 2025 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان کا 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل کے کامیاب تجربہ پر پوری قوم،سیکیورٹی فورسز،سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ، گورنر نے کہا ہے کہ ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ ملکی دفاع میں ایک بہترین اضافہ ہے،ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ اسٹرٹیجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی مہارت کا واضح ثبوت ہے، فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دشمن کسی دھوکہ میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، بھارت نے جنگ مسلط کرنیکی کوشش کی تو پوری طاقت سے فیصلہ کن جواب دیا جائے گا.