گورنر فیصل کریم کنڈی کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کی نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد

ہفتہ 3 مئی 2025 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (CPNE) کے سالانہ انتخابات میں دنیا نیوز سے وابستہ کاظم خان کو صدر خان اور غلام نبی چانڈیو کو سیکریٹری جنرل جبکہ روزنامہ ایکسپریس سے وابستہ ایاز خان کو سینئیر نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح گورنر خیبر پختونخوا نے روزنامہ آج سے وابستہ عدنان ظفر کو سی پی این ای خیبر پختونخوا کا صدر اور ایڈیٹر روزنامہ اتحاد و جہاد طاہر فاروق کو سی پی این ای خیبر پختونخوا کا جائنٹ سیکرٹری/چیئرمین منتخب ہونے پر بھی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔یہاں سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے سی پی این ای کے مجموعی مرکزی و صوبائی منتخب عہدیداروں کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام امیدواروں کی کامیابی صحافت کے فروغ اور آزاد میڈیا کے استحکام کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے۔

انہوں نے اٴْمید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت صحافی برادری کے مسائل کے حل، اظہارِ رائے کی آزادی کے تحفظ، اور پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔