
ویانا میں یومِ پاکستان کی پروقار تقریب، سفارتکاروں اور اعلیٰ حکام کی شرکت
سفیر محمد کامران اختر نے یومِ پاکستان کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی ،پاکستان کے اقتصادی امکانات، ایشیا اور یورپ کے مابین رابطے کے مرکز کے طور پر اس کے اہم کردار کو اجاگر کیا
ہفتہ 3 مئی 2025 21:55
(جاری ہے)
اس موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے سفارتکاروں اور نمائندوں نے پاکستانی قوم کو یومِ پاکستان کی دلی مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی آسٹریا کی وفاقی وزارت برائے یورپی و بین الاقوامی امور کے چیف آف پروٹوکول، میکسمیلیئن ہیننگ تھے۔سفیر پاکستان محمد کامران اختر نے اپنے خطاب میں یومِ پاکستان کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے اقتصادی امکانات، ایشیا اور یورپ کے مابین رابطے کے مرکز کے طور پر اس کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔انہوں نے آسٹریا اور سلوواکیا کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت اور سائنس جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔سفیر نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کا حوالہ دیتے ہوئے دیرینہ تنازعات کے پرامن اور جلد حل کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کثیرالجہتی نظام کے فروغ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں فعال کردار ادا کرنے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔مہمان خصوصی میکسمیلیئن ہیننگ نے اپنے خطاب میں پاکستانی عوام کو یومِ پاکستان کی پرخلوص مبارکباد دی اور پاکستان و آسٹریا کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔پروقار تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی روایتی لذیز ڈشوں سے کی گئی اور تقریب میں پاکستانی ثقافت، مہمان نوازی اور لذیذ کھانوں نے مہمانوں پر گہرا تاثر چھوڑا اور یومِ پاکستان کی خوشیوں کو دوچند کر دیا۔ تقریب کے آخر میں سفیر پاکستان اور مہمان خصوصی نے پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
-
مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر ڈاکٹر مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا
-
داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
-
بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
-
5 جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعلی سندھ
-
5 جولائی 1977ہماری تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کی روانڈا کے 31ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کیپٹن کرنل شیر خان ( نشان حیدر) کے یوم شہادت پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.