بھارت، آسام میں ایک اور شخص کو پاکستان کا دفاع کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ سرما

اتوار 4 مئی 2025 11:50

گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) بھارت بھرمیں مسلمانوں کے خلاف بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر جاری کریک ڈائون کے دوران پہلگام حملے کے بعد مبینہ طور پر پاکستان کا دفاع کرنے کے الزام پر ریاست آسام سے ایک اور شخص کوگرفتار کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس بات کی تصدیق آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کی۔اس کے ساتھ ہی اس طرح کے معاملات میں مجموعی طوپر 37افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع دھوبری سے گرفتار شخص کی شناخت عمار علی کے نام سے ہوئی ہے۔