Live Updates

آزاد اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے،طاہر کھوکھر

صحافیوں کی پیشہ وارانہ صحافت نے آج بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکر دیا ہے صحافی اس معاشرے کی آنکھیں ہیں

اتوار 4 مئی 2025 14:25

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے میرپور پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کی اور مقامی، قومی اور عالمی سطح پر صحافی برادری کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔ طاہر کھوکھر کے ہمراہ میرپور پریس کلب کے صدر سید عابد حسین شاہ، پریس کلب کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ظفر مغل اور جنرل سیکرٹری سہراب احمد خان بھی موجود تھے طاہر کھوکھر نے صحافت کے میدان میں صحافیوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں صحافی مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں جن کا حل صرف باہمی مشاورت، قانون سازی اور مؤثر پالیسیوں کے ذریعے ممکن ہے انہوں نے یقین دلایا کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے اور عملی اقدامات میں ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

صدر پاسبان وطن نے موجودہ ملکی حالات میں صحافیوں کے ذمہ دارانہ کردار اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی استحکام اور جمہوری اقدار کی حفاظت میں صحافیوں کا کردار قابلِ فخر ہے۔

آزاد کشمیراور مقبوضہ کشمیرمیں صحافی جس جانفشانی سے صحافت انجام دے رہے ہیں صحافیوں نے جس طرح مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و جبر دنیا کے سامنے لایا اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر بھارت کا اصل چہرہ سامنے لایا موجودہ صورتحال میں بھی پہلگام میں ہونے والا ڈرامہ بھی نڈر صحافیوں نے عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کیا صحافیوں کی پیشہ وارانہ صحافت نے آج بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکر دیا ہے صحافی اس معاشرے کی آنکھیں ہیں جو عوام کے سامنے اصل حقیقت لاتے ہیں ظلم کو بے نقاب کرتے ہیں اور سچائی عوام تک پہنچاتے ہیں صحافی ریاست کا اہم ستون ہے ان کے مسائل کو حل کیا جانا چاہیئے حکومت ان کے لیئے ٹھو س اقدامات سمیت ان کے لیئے وسائل بروئے کار لائے اورصحافیوں کا مستقبل محفوظ بنایا جائے ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات