سانگھڑ،ملزم نے گھر کے اندر فائرنگ کر کے بیوی اور داماد کو قتل کر دیا

اتوار 4 مئی 2025 15:55

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ملزم کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ گوٹھ کھبڑ خان چاکرانی میں پیش آیا، ملزم اپنی 45 سالہ بیوی اور 22 سالہ داماد کو قتل کر کے فرار ہوگیا۔ایس ایچ او محمد علی زرداری کے مطابق پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔