کمشنر سرگودھا کا پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر انتظام پارکس کا دورہ

اتوار 4 مئی 2025 16:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے گزشتہ روز پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر انتظام اقبال کالونی اور بلاک نمبر 32 کے پارکس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران پی ایچ اے کا عملہ دونوں پارکوں میں موجود پایا گیا تاہم بلاک نمبر 32 کے پارک میں صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش پائی گئی جس پر کمشنر نے صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور صفائی کاخاص خیال رکھنے کی ہدایت جاری کی۔

کمشنر نے پارک میں موجود بچوں سے دستیاب سہولیات اور عملے کے رویے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

بچوں نے شکایت کی کہ شام کے وقت ڈیوٹی پر مامور گارڈ انہیں کرکٹ کھیلنے سے روکتا ہے اور ان کا سامان ضبط کر لیتا ہے۔ اس شکایت پر کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گارڈ کو طلب کیا، بچوں کا سامان واپس دلایا اور ہدایت جاری کی کہ کسی بچے کو پارک میں کھیلنے سے نہ روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارک اہلِ علاقہ، بالخصوص بچوں کے لیے ہے اور انہیں یہاں مکمل آزادی کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیاں انجام دینے کا موقع ملنا چاہیے۔ کمشنر نے اہلِ علاقہ پر بھی زور دیا کہ وہ پارکوں کی صفائی اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں تاکہ یہ تفریحی مقامات سب کے لیے خوشگوار اور صاف ستھرے رہیں۔

متعلقہ عنوان :