ہیوسٹن،کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ کی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات

گورنر ہاؤس میں ہر قومی تہوار پر بڑی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ نوجوان نسل کو اپنے قومی ہیروز سے جوڑا جا سکے،کامران ٹیسوری ْ

اتوار 4 مئی 2025 17:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ہیوسٹن-کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں شہروں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارتی و تعلیمی روابط کے فروغ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور اسپتالوں کو مفت ادویات و ضروری طبی آلات کی فراہمی جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران محمد سعید شیخ نے گورنر سندھ کو ہیوسٹن کے میئر کی جانب سے شہر کی تاریخی مہر پیش کی، جو 1840 میں اس وقت کے مئر اور ریاستی سینیٹر ڈاکٹر فرانسس مور جونیئر نے جاری کی تھی۔گورنر سندھ نے وفد کو گورنر انیشیٹیوز کے تحت جاری فلاحی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے، جبکہ 35 ہزار سفید پوش خاندانوں کو ہر ماہ ان کے گھروں تک راشن پہنچایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس سمیت شہر کے مختلف مقامات پر 10 لاکھ سے زائد افراد کو سحر و افطار فراہم کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ گورنر ہاؤس میں ہر قومی تہوار پر بڑی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ نوجوان نسل کو اپنے قومی ہیروز سے جوڑا جا سکے۔ مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے نہ صرف ربیع الاول میں میلاد کی محافل بلکہ دیگر مذاہب کی تقریبات بھی گورنر ہاؤس میں منائی جاتی ہیں۔

گورنر ہاؤس 24 گھنٹے عوام کے لیے کھلا ہے تاکہ کسی بھی ضرورت مند کی بروقت مدد ممکن بنائی جا سکے۔صدر محمد سعید شیخ نے گورنر انیشیٹیوز کے تحت مختلف منصوبوں کا دورہ کیا اور خاص طور پر مفت آئی ٹی کورسز کے وسیع انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نوجوانوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔ انہوں نے "امید کی گھنٹی" جیسے منفرد اقدام کو بھی سراہا، جو فوری ریلیف فراہم کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔انہوں نے گورنر کامران خان ٹیسوری کو عوامی خدمت کا حقیقی چہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "عوامی گورنر" کا لقب ان کا جائز حق ہے۔ملاقات میں عزیر حسن، ماجد عزیز، یاسر قاضی، محمد ثاقب اور جنید مکڈابھیشریکنتھے۔