Live Updates

حوثی میزائلوں کے جواب میں ایران پر حملہ کردیا جائے، سابق اسرائیلی فوجی سربراہ

اتوار 4 مئی 2025 18:05

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)اسرائیلی فوج کی جانب سے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو روکنے میں ناکامی اور اس کے تل ابیب ہوائی اڈے کے قریب گرنے کی تصدیق کے بعد اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف سٹاف اور نیشنل یونٹی پارٹی کے رہنما بینی گینٹز نے جواب میں ایران پر حملہ کرنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اتوار کے روز پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اسرائیل پر میزائلوں کا داغا جانا تہران میں ایک سخت ردعمل کا باعث بننا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران (جو یمن میں حوثیوں کی حمایت کرتا ہی) ہی اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے اور اسے یہ ذمہ داری قبول کرنا چاہیے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات