اسرائیل نے غزہ میں جارحیت بڑھانے کے لیے ہزاروں ریزرو فوجی مزید طلب کر لیے

اتوار 4 مئی 2025 18:20

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)عالمی ادراوں اورمسلم دنیا کے تمام تر بیانات کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں اپنی جنگی جارحیت کو نہ صرف جاری رکھا ہے بلکہ اسے مزید تیز کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے اعلی حکام نے مزید ہزاروں ریزرو فوجی غزہ طلب کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مزید ہزاروں فوجیوں کو بلانے کی ضرورت غزہ پر کنٹرول کرنے کی ایک اور کوشش کے سلسلے میں ہے۔ تاکہ ڈیڑھ سال سے جاری اس غزہ جنگ کو اسرائیلی اپنی کامیابی بنانے کی کوئی صورت پیدا کرسکے۔

متعلقہ عنوان :