اسرائیلی سیاحوں کومصریوں پرحملے کے جرم میں پانچ سال قید کاحکم

اتوار 4 مئی 2025 18:20

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)مصر کے علاقے جنوبی سینا کی فوجداری عدالت نے دو اسرائیلی شہریوں کو، مصری شہر طابا کے ایک ہوٹل میں تین مصریوں پر حملہ کرنے کے جرم میں پانچ سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد جاری کیا گیا۔عدالت نے ملزمان پر تشدد کے استعمال، شہریوں کو دہشت زدہ کرنے، ہوٹل کے ملازمین کو نقصان پہنچانے، ہوٹل کی املاک کو نقصان پہنچانے، خدمات کی قیمت ادا نہ کرنے اور ایک زخمی کو مستقل جسمانی معذوری پہنچانے کے الزامات عائد کیے۔