امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا الکاٹراز جیل دوبارہ کھولنے کا حکم

پیر 5 مئی 2025 16:55

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا الکاٹراز جیل دوبارہ کھولنے کا حکم
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الکاٹراز جیل دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی بیورو آف پرزنز کو ہدایت دے رہے ہیں کہ مشہور زمانہ الکاٹراز جیل کو دوبارہ تعمیر کر کے فعال کریں تاکہ امریکا کے سب سے خطرناک اور سفاک مجرموں کو وہاں قید کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ تحریر کرتے ہوئے کہا کہ الکاٹراز جیل کو دوبارہ تعمیر کرکے کھولا جائے، جب ہم ایک سنجیدہ قوم تھے تو خطرناک مجرموں کو کسی ہچکچاہٹ کے بغیر وہاں قید کر دیا جاتا تھا، جہاں وہ کسی کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔