Live Updates

رافیل طیارے ایئربیس میں لیموں مرچ لٹکائے کھڑے ہیں،کانگریس رہنما

حکومت صرف بڑی بڑی باتیں کرتی ہے، اس کے عملی اقدام کچھ بھی نہیں ہیں،اجے رائے

پیر 5 مئی 2025 15:51

رافیل طیارے ایئربیس میں لیموں مرچ لٹکائے کھڑے ہیں،کانگریس رہنما
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما اجے رائے نے فرانس سے خریدے گئے رافیل طیاروں پر مودی حکومت پر طنز کے تیر چلا دیے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں کانگریس کے صدر اجے رائے نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صرف بڑی بڑی باتیں کرتی ہے، اس کے عملی اقدام کچھ بھی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رافیل جنگی طیارے خرید لیے، مگر وہ ایئر بیس میں لیموں مرچ لٹکائے کھڑے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران اجے رائے نے ایک کھلونا رافیل طیارہ میڈیا کو دکھایا، جس پر لیموں اور ہری مرچیں لٹکی ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں اتنا بڑا واقعہ ہو گیا مگر حکومت کہتی ہے کہ دہشت گردوں کو کچل دیں گے، مگر اس سے عملی طور پر کچھ نہیں ہو رہا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات