Live Updates

شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول 2025 میں اردو فیسٹ، بیت بازی اور تقریری مقابلے کا انعقاد

پیر 5 مئی 2025 23:21

شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول 2025 میں اردو فیسٹ، بیت بازی اور تقریری مقابلے ..
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول اور بزمِ اردو کے اشتراک سے ایکسپو سینٹر شارجہ میں اردو فیسٹ 2025 منایا گیا، جس میں انٹر اسکول بیت بازی اور تقریری مقابلے منعقد ہوئے۔ طلبہ نے اردو زبان سے محبت اور ادب سے لگاؤ کا بھرپور اظہار کیا۔

(جاری ہے)


تقریری مقابلے کے نتائج:
پہلا انعام: پاکستانی اسلامک پرائیویٹ اسکول، العین
دوسرا انعام: شیخ راشد المکتوم پاکستان اسکول، دبئی
تیسرا انعام: پاکستانی اسلامک پرائیویٹ اسکول، العین
بیت بازی کے نتائج:
پہلا انعام: انگلش لینگویج اسکول، دبئی
دوسرا انعام: پامیر پرائیویٹ اسکول، شارجہ
تیسرا انعام: پاکستانی اسلامک پرائیویٹ اسکول، العین
معروف شاعر سید تابش زیدی نے بیت بازی کی میزبانی کی اور اردو شاعری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اختتامی تقریب میں تمام شرکاء کو اسناد دی گئیں اور فاتحین کو ٹرافیاں دی گئیں، جس سے شارجہ کی لسانی و ثقافتی ورثے کے فروغ کی عکاسی ہوئی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات