
بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب کا اسکینڈینیویا کے ممالک کی کمیونٹیز کی ایک بڑی تقریب سے خطاب
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم
کاشف عزیز بھٹہ
پیر 5 مئی 2025
14:44

(جاری ہے)
اس پروقار تقریب میں سویڈن ڈنمارک اور ناروے سے تعلق رکھنے والی مختلف مکتبہ فکر کی شخصیات جن میں ڈاکٹرز وکلا انجینئرز ، تاجر ، پروفیشنلز ، سیاسی اور مذھبی ادبی صحافتی اور سماجی رہنماؤں پر مشتمل ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بیرسٹر امجد ملک نے اس کھٹن موقع پر اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو سپورٹ کرنے پر شکریہ اداکیا ۔ انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانی بیرون ملک ہمارے سفیر ہیں اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ مالمو میں انعقاد پزیر ہونے والی اس تاریخی اور پروقار تقریب کے میزبان سویڈن کی ممتاز کاروباری سماجی اور سیاسی شخصیت اسد ایاز اور ان کی ٹیم تھے جبکہ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی برطانیہ کے معروف وکیل وائس چئیرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور چیف کوآرڈینیٹر انٹربیشنل افیئرز مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک تھے جنہوں نے اس پروقار تقریب سے خطاب کیا اور تارکین وطن کے مسائل سنے ۔ ڈنمارک سفارت خانے میں نادرا کے دفتر کا معاملہ اور ڈائرکٹ فلائٹ کی بات کی گئی جس پر بیرسٹر امجد ملک نے جلد عملدرآمد کیلئے وزیراعظم سے معاملہ اٹھانے کا کہا۔ تقریب میں مہر آفتاب رومی صدر مسلم لیگ ن ڈنمارک ، نذیر بٹ سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ ن ناروے اور شاہد تنویر صدر مسلم لیگ ناروے سعید شیخ صدر سینئر نائب صدر مسعود منہاس ، عرفان نیاز چوہدری ہیڈ آف یوتھ مسلم لیگ ن سویڈن اپنے اپنے وفود کیساتھ شریک ہوئے۔ مالمو سے تحریک انصاف سویڈن کے وفد نے خصوصی شرکت کی جنکو خوش آمدید بھی کہا گیا اور انکی بات بھی سنی گئی۔ بیرسٹر امجد ملک نے اپنے خطاب میں پنجاب اوورسیز کمیشن کی کارکردگی پر تفصیلاً روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تارکین وطن کے مسائل کے حل اور انکی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔ پنجاب اوور سیز پاکستانیز کمیشن کے دروازے سب کے لئے بلا تفریق کھلے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا مسلم لیگ ن کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے یورپ کی تاریخ میں پہلی بار اسکینڈینیویا کے تین ممالک سویڈن ڈنمارک اور ناروے کی پاکستانی کمیونٹی کے بڑی تعداد میں ایک جگہ پر اکٹھے ہونے اور ایک پروقار تقریب کے انعقاد پر منتظمین اور تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی ۔ جبکہ شرکا جن میں سویڈن ڈنمارک اور ناروے مسلم لیگ ن کے صدور اسکینڈینیویا کے کوآرڈینیٹر اور سرکردہ شخصیات نے خطاب میں بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن بننے پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر امجد ملک ایک متحرک اور محنتی قانون دان ہیں، انکی بطور وائس چیئرپرسن تقرری بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اعزاز ہے۔ شرکاءنے اس موقع پر اسکینڈینیویا میں مقیم تارکین وطن کو درپیش مسائل سے بیرسٹر امجد ملک کو آگاہ کیا اور ان کے مسائل کے حل پر زور دیا ۔تقریب سے بطانیہ سے تشریف لائے ہوئے دیگر مہمانان گرامی قدر نے بھی خطاب کیا جن میں برطانیہ کے معروف اور سینئر صحافی پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی ایڈیشنل سیکرٹری غلام حسین اعوان نے صحافیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنا پیغام دیا جبکہ دوسرے مہمان جن میں آر اے شہزاد ۔ پاکستان پپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما امانت انجم ، رانا ستار و دیگر نے اپنے خطاب میں پاکستان کیلئے اتحاد اور یگانگت کا پیغام دیا ۔ تقریب میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اور پاک فوج کےساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ۔سردار تیمور عزیز نے کشمیر کونسل کے وفد کے ساتھ نمائیندگی کی۔ پاکستانی کار ڈرائیور ارشد جاوید کو پاکستان سے مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے مالمو پہنچنے پر سراہا گیا۔ آخر میں شرکاء کو لذیذ پاکستانی کھانوں سے میزبانی کی گئی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات،پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
-
9 مئی پرتشدد واقعات میں ملوث 20 ملزمان کو 6,6 ماہ قیدبامشقت ،50 ہزار فی کس جرمانہ عائد
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی 2 روزہ سرکاری دورہ پر قطر پہنچ گئے
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد یورپ منتقل ہونے والے امریکیوں کی تعداد میں اضافہ
-
بھارت،کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک
-
متحدہ عرب امارات کے سکولوں میں اے آئی کی تعلیم لازمی قرار
-
بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب کا اسکینڈینیویا کے ممالک کی کمیونٹیز کی ایک بڑی تقریب سے خطاب
-
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا الکاٹراز جیل دوبارہ کھولنے کا حکم
-
یورپی یونین کا ٹِک ٹاک پر600 ملین ڈالرزکابھاری جرمانہ
-
ٹیرف جنگ ، امریکی صدرنے غیر ملکی سرزمین پرتیارکردہ فلموں پر100 فیصد ٹیکس عائد کر نے کی اجازت دے دی
-
ایران نے 1,200 کلومیٹر تک مار کرنے والا نیا بیلسٹک میزائل متعارف کرا دیا
-
رافیل طیارے ایئربیس میں لیموں مرچ لٹکائے کھڑے ہیں،کانگریس رہنما
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.