Live Updates

بھارت،کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

پیر 5 مئی 2025 17:13

بھارت،کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے تقریباً 93 کلومیٹر مغرب میں واقع ضلع کانپور نگر کے علاقے چمن گنج میں گزشتہ رات کو 5 منزلہ رہائشی اور تجارتی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اس عمارت میں پہلی اور دوسری منزل پر جوتے بنانے والے یونٹ بھی تھے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ایک جوڑے اور ان کی3نابالغ بیٹیوں کے طور پر کی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔ سینئر پولیس اہلکار منجے سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں اندرونی وائرنگ میں ممکنہ شارٹ سرکٹ یا خرابیوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر وہاں سے شروع ہوئی جہاں جوتوں کی فیکٹری چل رہی تھی۔ آگ کے باعث گھریلو مائع پٹرولیم گیس سلنڈرز میں دھماکے ہوئے جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات