ٹیرف جنگ ، امریکی صدرنے غیر ملکی سرزمین پرتیارکردہ فلموں پر100 فیصد ٹیکس عائد کر نے کی اجازت دے دی

پیر 5 مئی 2025 16:38

ٹیرف جنگ ، امریکی صدرنے غیر ملکی سرزمین پرتیارکردہ فلموں پر100 فیصد ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیمحکمہ تجارت اور امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کو امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیکس عائد کر نے کی اجازت دے دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے محکمہ تجارت اور امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کو اجازت دے دی ہے کہ وہ ہمارے ملک میں آنے والی غیر ملکی سرزمین پر تیار کردہ تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیکس عائد کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں فلمی صنعت بہت تیزی سے دم توڑ رہی ہے۔انہوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک فلم سازوں اور سٹوڈیوز کو امریکا سے دور لے جانے کیلئیہر قسم کی مراعات دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ دیگر ممالک کی طرف سے منظم کوشش ہے اور اس سے امریکا کی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ امریکی صدر نے گزشتہ شب فلوریڈا میں ویک اینڈ گزارنے کے بعد وائٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک امریکا سے فلم سازی کی صلاحیتیں چوری کر رہے ہیں۔اگر وہ امریکا کے اندر فلم بنانے کو تیار نہیں تو ہمیں ان فلموں پر ٹیکس لگانا چاہیے جو باہر سے آتی ہیں۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ بین الاقوامی پروڈکشنز پر اس قسم کا ٹیکس کیسے نافذ کیا جا سکے گا۔