
بلوچستان امن جرگے کی کوششوں سے ملاخیل خلجی اور کاکڑ قبائل کے درمیان 15سال بعد قتل کے تنازعے کا پرامن تصفیہ کردیا گیا
اتوار 4 مئی 2025 20:05
(جاری ہے)
اس موقع پر جرگے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی ، حاجی عمران خان ملاخیل ،سردار یحییٰ خان ناصر، ملک اجمل خان کاکڑ،مفتی غلام حیدر ،حاجی موسیٰ خان سلیمانخیل ، حاجی محمدرمضان ملاخیل ، سابق رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے ، عباس درانی ، حافظ وکیل ، پروفیسر مولانا عابد ،ماسٹر حاجی نادر اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاخیل خلجی قبائل اور کاکڑ قبائل کے درمیان 15سال سے قتل کا تنازعہ چلا رہا تھا عدالتوں میںمقدمے کا فیصلہ نہیں ہواجس کے بعد بلوچستان امن جرگے اورقبائلی معتبرین نے دونوں قبائل سے رابطہ کرکے فریقین سے اختیارحاصل کیا جس کے بعد قتل کے تنازعے کا پرامن تصفیہ کرکے دونوں قبائل کو شیر وشکر کردیا گیا جو ایک خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملاخیل خلجی قبائل کی جانب سے خون معاف کرنے پر ہم انکا شکریہ اد اکرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ نے بھی معاف کرنے والے کو پسند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صدیوں سے پشتون ،بلوچ اوردیگر قبائل اپنے تنازعات ،قبائلی دشمنیوں کا جرگے اور میڑھ کے ذریعے پرامن تصفیہ کرتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ سیاست سے بالاتر ہوکر قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردارادا کریں ۔لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان امن جرگہ طویل عرصے سے صوبے میں قبائلی دشمنیوں اورتنازعات کے خاتمے کیلئے کام کرتا آرہا ہے ابتک درجنوں قبائلی دشمنیوں اورتنازعات کا پرامن تصفیہ کرکے قبائل کوشیروشکر کردیا گیا ہے آج کا جرگہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوںنے یقین دلایا کہ بلوچستان امن جرگہ آئندہ بھی قبائلی تنازعات اوردشمنیوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔
مزید اہم خبریں
-
ایران اسرائیل تنازع پاکستان نے امریکا کے دو اہم دورے ملتوی کردیے
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابط
-
معاشی عدم استحکام، متضاد پالیسیاں رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں کو متحدہ عرب امارات کی طرف دھکیل رہی ہیں.ویلتھ پاک
-
اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر تازہ ترین میزائل حملے، ہلاکتوں میں اضافہ
-
باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
-
بھارت: اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، سات افراد ہلاک
-
اسرائیل نے ایک نئی سرخ لائن عبور کرلی، ہمارے حملے جاری رہیں گے، ایرانی وزیرخارجہ
-
اسلام آباد کے علاقائی بلڈ سینٹر کی ’پراسرار بندش‘ اور اس کے پیچھے چھپی کہانی!
-
پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے سرحدی علاقے میں آپریشن، مطلوب خارجی دہشتگرد ہلاک
-
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 7 افراد ہلاک ہوگئے
-
’ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کروانا آسان ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کردی
-
ایران کا میزائلوں اور ڈرونز سے ایک اور حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.