ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ کا مختلف چرچز اور حساس مقامات کا دورہ

اتوار 4 مئی 2025 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) پشاور، ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ نے اتوار کے روز مختلف چرچز اور حساس مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کوہاٹی چرچ سمیت سٹی ڈویژن کے تمام چرچز کی مجموعی سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ایس پی محمد عتیق نے مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پولیس افسران اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اقلیتی برادری کے جان و مال اور مذہبی عبادت گاہوں کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :