میرا جانشین بننے کے لیے جے ڈی وینس بہترین انتخاب ہیں، ٹرمپ کا اعلان

میرے نائب کو اپنے دیگر حریفوں پر برتری حاصل ہے اور ان کے اندرونی نظریات ہیں،انٹرویو

پیر 5 مئی 2025 12:08

میرا جانشین بننے کے لیے جے ڈی وینس بہترین انتخاب ہیں، ٹرمپ کا اعلان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی مدت کو بڑھانے کی کوشش کیے بغیر اپنی دوسری مدت کے اختتام پر وائٹ ہائوس چھوڑ دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ان پابندیوں کو تسلیم کیا جو انہیں تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے سے روکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے جانشین کے لیے ان کے نائب جے ڈی وینس بہترین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا میں آٹھ سال تک صدر رہوں گا، میں دو مدتوں کے لیے صدر رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو ان کے جانشین بننے کے ممکنہ امیدوار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے نائب کو اپنے دیگر حریفوں پر برتری حاصل ہے اور ان کے اندرونی نظریات ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی بات چیت وقت سے پہلے کی بات چیت ہے۔

متعلقہ عنوان :