Live Updates

بھارت کے جاسوس ہماری جیلوں میں ہیں،مودی نے آبیل مجھے مار والا کردار ادا کیا ہے،فاروق ستار

پیر 5 مئی 2025 16:29

بھارت کے جاسوس ہماری جیلوں میں ہیں،مودی نے آبیل مجھے مار والا کردار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم)کے سینئررہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بھارت کے جاسوس ہماری جیلوں میں ہیں،مودی نے آبیل مجھے مار والا کردار ادا کیا ہے، معیشت کے ماہرین کہتے ہیں اگلی جنگیں پانی پر ہوں گی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کو پاکستان فوبیا ہے، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، ساری سیاسی جماعتیں ایک آوازمیں بات کررہی ہیں، جنگ نہیں چاہتے،جنگ مسلط کی گئی توہم تیار ہیں۔

(جاری ہے)

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پانی کے معاملے پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں ہے، 1960 میں معاہدہ ہوا تھا، 3 دریا بھارت اور 3 دریا پاکستان کو دیے گئے تھے، اتنی بڑی کیپسٹی بھارت کے پاس بھی نہیں اتنا پانی روک سکے، اتنی بڑی آبادی کو پانی کی نعمت سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔فاروق ستار نے مزید کہا کہ بھارت کے جاسوس ہماری جیلوں میں ہیں، بھارت آکر اپنا شوق پورا کرلے، پورا اسکواڈرن گرائیں گے، پہلے چائے کی ایک پیالی پلائی، اب پورا ڈرم اسکواڈرن کے ساتھ بھجوادیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات