اٹھشال کے رہائشی و مقامی زکوة کمیٹی کے چیئرمین شہباز بااثر افراد سے تنگ آکر میڈیا کے پاس پہنچ گئے

پیر 5 مئی 2025 17:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء) اٹھشال کے رہائشی و مقامی زکوة کمیٹی کے چیئرمین شہباز بااثر افراد سے تنگ آکر میڈیا کے پاس پہنچ گئے، شہباز مغل نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ علاقہ کی مقامی زکوة کمیٹی کے چیئرمین ہیں، دلاور مغل، رضا جلیل، نصیر مغل جو کہ خود ساختہ طور پر معزور بن کر زکواة کی رقم ہتھیا رہے ہیں نے مجھ پر الزام لگایا کہ چیئرمین نے گاؤں کے مستحقین کی امدادی رقم نکال کر ذاتی طور پر استعمال کر لی ہے جو کہ سرا سر جھوٹ ہے، بااثر افراد کی سیاسی پشت پناہی کے علاوہ حاضر سروس پولیس کنسٹیبل طفیل جو کہ احتساب بیورو میں تعینات ہے اور ایک ریٹائرڈ پولیس ملازم طارق نامی اور راشد منہاس کررہے ہیں دلاور نامی شخص جو کہ بد نام زمانہ منشیات فروش اورناجائز اسلحہ، سود کا کاروبار کرتا ہے نے بینک سے فرضی سٹیٹ منٹ حاصل کرکے مجھ پر ایف آئی آر کروا کر مجھے 12 دن تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ میں تشدد کا نشانہ بنوایا گیا جبکہ جس رقم کا الزام لگایا گیا وہ اکاؤنٹ میں موجود تھی اور ہے ان کا مقصد فرضی طور پر ایسے لوگوں کو زکوة کا حق دار ٹھہرانا ہے جو کسی صورت زکوة کے مستحق نہیں، متاثرہ شخص شہباز نے صدر و وزیراعظم، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس آزاد کشمیر اور ڈی آئی جی سے اپیل کی ہیکہ ایسے عناصر کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں جنہو ں نے میری عزت و النفس کو مجروح کیا اور مجھے 12 دن تک پولیس تشدد کا نشانہ بنوایا،باقی رہی بات پولیس کی تو وہ بھی صرف پیسوں کی پجاری ہے پیسہ پھینکوں اور تماشا دیکھوکے مصداق ہے بااثر مذکورہ افراد کیخلاف کاروائی کرکے انصاف فراہم کریں مجھے یا میرے گھر میں کسی کے ساتھ کوئی کسی قسم کی واردات ہوئی تو اس کے ذمہ دار مذکورہ افراد ہونگے۔