Live Updates

جی سی یو کے طالبعلم بلال مقبول کاشاندار اعزاز، ایک سال میں 15نیشنل گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے

پیر 5 مئی 2025 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے انٹرمیڈیٹ کمپیوٹر سائنس پارٹ ون کے طالبعلم محمد بلال مقبول نے پاکستان انٹر بورڈ سوئمنگ چمپئن شپ 2025میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گولڈ میڈلز جیت لیے۔ اس کامیابی کے بعد بلال کے نیشنل گولڈ میڈلز کی مجموعی تعداد ایک سال میں 15ہو گئی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے بلال کی مسلسل کامیابیوں پر مبارکباد دی اور کہا کہ جی سی یو کو بلال پر فخر ہے، ہمیں امید ہے کہ وہ جلد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرے گا۔بلال نے اس سے قبل 27ویں جونیئر نیشنل سوئمنگ چمپئن شپ میں چھ اور قائداعظم گیمز میں پانچ گولڈ میڈلز جیتے، جس سے وہ پاکستان کے نمایاں ترین نوجوان تیراکوں میں شمار ہونے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

صرف کھیل ہی نہیں، بلال نے تعلیمی میدان میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میٹرک میں 1060نمبر حاصل کیے۔انٹر بورڈ چمپئن شپ میں بلال نے 50میٹر بٹر فلائی، بیک اسٹروک، بریسٹ اسٹروک اور فری اسٹائل کے مقابلے جیتے اوربیسٹ سوئمر وِد ڈسٹنکشنکا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ اسی چمپئن شپ میں جی سی یو ہی کے ایک اور طالبعلم محمد احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جو یونیورسٹی کی سوئمنگ میں قومی برتری کا ثبوت ہے۔بلال کو اس چمپئن شپ میں شرکت کے لیے لاہور انٹر کالجیئیٹ سوئمنگ چمپئن شپ 2024میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے تمام کیٹیگریز میں گولڈ میڈلز جیتے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات