
پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پر کشش ملک ہے، فن لینڈ کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی، جام کمال خان
پیر 5 مئی 2025 18:11

(جاری ہے)
فن لینڈ-پاکستان بزنس کونسل اور اس کے چیئرمین ولی ایئریولا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم گزشتہ دہائی سے مسلسل دونوں ممالک کے کاروباری افراد، اختراع کاروں اور اداروں کو ایک ساتھ لانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر ہنو ریپاتی کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ان کو وسعت دینے میں کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔جام کمال نے کہا کہ یورپ خاص طور پر فن لینڈ کی کمپنیوں کے لئے یہ وقت پاکستان کی ابھرتی ہوئی منڈیوں کو دریافت کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقامی بازار خطے کے سب سے بڑے بازاروں میں سے ایک ہے مگر اب تک بہت کم دریافت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے ہم باہمی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوراک کے شعبے میں پاکستان بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے،یورپی یونین، بشمول فن لینڈ، ویلیو ایڈڈ فوڈ ایکسپورٹ سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور پراسیسنگ کے ذریعے ہم صرف اس شعبے میں 15 ارب ڈالر کی برآمدات میں آسانی سے اضافہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس سستی اور محنتی افرادی قوت کا بڑا ذخیرہ ہے اور ملک کی جغرافیائی پوزیشن اسے متعدد خطوں کا گیٹ وے بناتی ہے۔ سمٹ میں فن لینڈ کی ممتاز کمپنیوں جیسے نوکیا، ورٹزیلا، میٹسو اور کون نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں وزیر تجارت نے فن لینڈ کے تعلیمی نظام کی عالمی ساکھ کو سراہا اور ڈیجیٹل لرننگ، ووکیشنل ٹریننگ اور ابتدائی تعلیم کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ اس حوالے سے فنش گلوبل ایجوکیشن سولیوشنز، یونیسیف اور آغا خان یونیورسٹی جیسے اداروں کے تعاون کو اہم قرار دیا گیا۔ تجارتی اعداد و شمار سے متعلق خدشات پر جام کمال نے کہا کہ اب فن لینڈ کی بہت سی مصنوعات پاکستان کو دیگر ممالک سے تیار ہوکر برآمد ہوتی ہیں، اس لئے روایتی اعدادوشمار مکمل تصویر پیش نہیں کرتے تاہم زمینی حقائق یہ بتاتے ہیں کہ ہمارا تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس موقع پر فن لینڈ کے سفیر ہنو ریپاتی نے بھی وزیر تجارت کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین وقت ہے، یہاں کا ماحول مستحکم ہے، افرادی قوت ہنرمند ہے اور مواقع بڑھ رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.