Live Updates

عالمی پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن جواد احمد کی وطن واپس پہنچتے ہی ڈپٹی کمشنرسرگودھا سے ملاقات

پیر 5 مئی 2025 18:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) عالمی پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں تاریخی فتح حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کرنے والے سرگودھا کے سپوت جواد احمد نے وطن واپس پہنچتے ہی ڈپٹی کمشنرسرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم سے اُنکے دفتر میں ملاقات کی جہاں اُنہوں نے روانگی سے قبل ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی جانب سے دی گئی حوصلہ افزائی، دعائووں اور تعاون پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے جواد احمد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی محنت، جذبے اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ جواد احمد جیسے نوجوان ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عالمی چیمپئن کو جلد خصوصی انعام دیا جائے گا تاکہ نہ صرف اُن کی حوصلہ افزائی ہو بلکہ دیگر نوجوانوں کے لیے بھی یہ ایک روشن مثال بنے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان میں نوجوانوں کی کامیابیاں ہمارے معاشرے کے لیے مثبت پیغام رکھتی ہیں اور ضلعی انتظامیہ ہر اس فرد کو سپورٹ کرے گی جو اپنے ہنر اور محنت سے ملک و قوم کا نام روشن کرے گا۔ جواد احمد نے عالمی سطح پر ہونے والے اس مقابلے میں اپنی بہترین جسمانی فٹنس، عزم اور غیر معمولی کارکردگی کے ذریعے مخالف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا۔ ان کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی کاوش کا نتیجہ ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی نوجوان عالمی معیار پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس کامیابی کو سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :