Live Updates

پہلگام فالس فلیگ آپریشن ، ا نٹیلی جینس اور مودی سرکا ر کی نااہلی پر ایک اور بھارتی خاتون میدان میں

پیر 5 مئی 2025 21:48

پہلگام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے انٹیلیجنس ایجنسیز کی ناکامی پرمودی سرکار پرشدیدتنقیدکاسلسلہ جاری ہے ۔ ایک بھارتی خاتون نے پہلگام واقعے پر میڈیا سے گفتگو میں سوال اٹھاتے ہوے کہا کہ حملہ آ ور بھاری سکیورٹی کے باوجود موقع واردات پر کیسے پہنچی ۔ واردات کرنے کے بعد ان کا فرار ہونا نظام کی سنگینی پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

خاتون کا کہنا تھا سکیورٹی خدشات موجود ہونے کے باوجود کیوں موثر اقدامات نہ کئے گئے لوگوں کو قتل کرنے کے بعد دہشتگرد کیسے فرارہوگئے۔ بھارتی خاتون کا کہنا تھا اطلاع پہلے سے موجود تھی، تواسکی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیوں نہیں کیے گئی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ شواہد سے واضح ہے کہ پہلگام فالس فلیگ بھارتی ایجنسیز کی ناکامی ہے۔ پاکستان پر بے بنیادالزامات کی بجائے بھارت کو اپنی عوام کے سوالات کاجواب دینا چاہیے۔ بھارت سے اٹھنے والی آوازوں سے واضح ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن مودی سرکار کی ناکامی ہے
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات