پہلگام فالس فلیگ کے بعد کشمیر میں بھارتی فوج کے جرائم میں اضافہ

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ، 22 سالہ کشمیری نوجوان شہید

پیر 5 مئی 2025 21:52

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) پہلگام فالس فلیگ کے بعد کشمیر میں بھارتی فوج کے جرائم میں شدت کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں 22 سالہ کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ۔ شہید ہونے والے امتیاز احمد کا تعلق کولگام سے تھا ۔ امتیاز محنت کش مزدور تھا جو چند ہی روز قبل اپنے گھر واپس آیا۔

دو روز قبل امتیاز کو بھارتی فوج نے گھر سے حراست میں لیا تھا ۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ امتیاز کو بھارتی فورسز نے زیر حراست تشدد کا نشانہ بنایا۔ امتیاز احمد کی لاش نالے میں سے برآمد ہوئی ہے ۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج نے کشمیر میں برے طریقے سے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے ۔ واقعے پر وادی بھر میں شدید عوامی غم و غصہ اور احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ یہ واقعہ بھارتی حکومت کے کشمیر میں امن کے دعوؤں کی کھلی تردید ہے۔ کشمیریوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھارتی فوج کے مظالم پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔