سینیٹ کمیٹی کی فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی میں حائل رکائوٹوںکو دور کرنے اور طریقہ کار میں تبدیلی کی سفارش

پیر 5 مئی 2025 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) سینیٹ کابینہ کمیٹی کو چیرمین پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی میں مسائل درپیش ہیں جن میں دو کمپنیوں کے انضمام اورعدالتی کیسز بھی رکائوٹ بنے ہوئے ہیں ،کمیٹی نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی میں حائل رکائوٹوںکو دور کرنے اور طریقہ کار میں تبدیلی کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں پی ٹی اے کی ری آرگنائزیشن کے حوالے سے حکومتی ترمیمی بل پر غور کیا گیا رکن کمیٹی سینیٹر انوشہ رحمان نے پی ٹی اے ترمیمی بل کی مخالفت کی انہوں نے معاملے پر وزارت آئی ٹی کی رائے حاصل کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ کابینہ ڈویڑن کے پاس پی ٹی اے کے انتظامی امور میں ترمیم کا اختیار نہیں ہے اس موقع پر چیرمین پی ٹی اے نے کہاکہ بل پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مکمل طور پر علم ہے کمیٹی نے سیکریٹری پارلیمانی امور اور سیکریٹری آئی ٹی کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا اجلاس میں متروکہ وقف املاک آرگنائزیشن کے فنکشنز اور سٹرکچر پر سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے کمیٹی کو بریفنگ دی اس موقع پر سینیٹر انوشہ رحمن نے استفسار کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کو مہینے کا 12 کروڑ روپے کیوں چاہیے انہوں نے کہاکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کو کابینہ ڈویڑن کے ایڈیشنل سیکرٹری چلاتے ہیں کمیٹی نے کراچی اور اسلام آباد میں متروکہ وقف املاک کی پراپرٹیز اور بورڈ کی جانب سے ملک بھر میں نیلامی شدہ جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں اجلاس میں ملک بھر میں فائیو جی کی سہولت پر پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خزانہ کی زیر صدارت فائیو جی آکشن کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے حکام نے بتایا کہ فائیو جی آکشن کے لئے عالمی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی اور کنسلٹنٹ نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے جو ایڈوائزری کمیٹی کو اگلے اجلاس میں پیش کی جائے گی حکام نے بتایا کہ کنسلٹنٹ کے مطابق فائیو جی آکشن میں قانونی مسائل ہیں چیرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ میں سپیکٹرم سے متعلق تیس سال سے مقدمہ زیر التوا ہے اس موقع پر سیکرٹری کابینہ ڈویڑن نے کمیٹی کو بتایا کہ فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ نے سپیکٹرم نہیں دیا لیکن پیمرا نے ایک ٹی وی کو لائسنس جاری کر دیا تھا چیرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ سپیکٹرم کی نیلامی میں بنیادی طور پر چار مسائل حائل ہیں رکن کمٹی انوشہ رحمن نے کہاکہ نیلامی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی ضرورت ہے چیرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ دو نجی موبائل کمپنیوں کے آپسی انضمام کی وجہ سے بھی نیلامی میں تاخیر ہو رہی ہے۔

۔۔۔۔اعجاز خان