Live Updates

پہلگام فالس فلیگ، بھارتی عوام نے گودی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنا دی

پیر 5 مئی 2025 21:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) پہلگام فالس فلیگ پر بھارتی عوام نے مودی کے جعلی حملے کا پول کھول دیا۔ بھارتی عوام نے گودی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذر ائع کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کو بین الاقوامی سطح پر کڑی تنقید کا سامنا ہے ۔ بھارتی عوام نے بھی مودی کے بنا ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانے اور جھوٹے دعووں کا پول کھول دیا ہے ۔

بھارتی عوام نے گودی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنا دی۔ رپورٹر کے سوال کے جواب میں بھارت شہری کا کہنا تھا کہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ پہلگام حملہ دراصل مودی اور بی جے پی کی سیاسی چال ہے ۔ اس طرح کے فالس فلیگ حملے مودی سستی ہمدردی حاصل کرنے اور ووٹ بٹورنے کے لیے کر رہا ہے، بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ اگر یہ حملہ پاکستان نے کیا ہے تو اب تک کسی کو پکڑا کیوں نہیں، بھارتی عوام کہتے ہیں کہ پہلگام فالس فلیگ بی جے پی اور مودی نے کروایا تاکہ ہندو مسلمان آپس میں لڑنے لگ جائیں۔

(جاری ہے)

مودی سے سوال کرنا چاہیے کہ وہ لوگ وہاں کیسے آئے اور کس کے بل بوتے پر آئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی اور بی جے پی جماعت عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائنے کے لئے کر رہی ہے۔ مودی کے پہلگام جعلی حملے کا مقصد صرف انتخابی مفادات حاصل کرنا تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات