Live Updates

پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں ، ایرانی ہم منصب کو واقعے پرتفصیلی طور پرآگا ہ کیا ہے، اسحاق ڈار

پیر 5 مئی 2025 22:02

پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں ، ایرانی ہم منصب کو  واقعے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس وقت خطے کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ، پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اس حوالے سے ایرانی ہم منصب کو تفصیلی طور پر آگا ہ کیا ہے ۔ اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا ایرانی ہم منصب کے ساتھ مختلف امور پر تفصیلی اور سود مند گفتگو ہوئی ہے ۔

ایرانی وزیر خارجہ کو پہلگام واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ہم منصب پر واضح کیا ہے کہ ہم نے واقعے کی غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے ۔ بہت سے ملکوں نے پاکستان کے موقف کی حمائت کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے پر عزم ہے ۔

پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم مہم جوئی ہوئی تو بھر پور جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ایران اور امر یکہ کے ساتھ مذاکرات خوش آئند ہیں۔ اس موقع پر عباس عراقچی نے گفتگو کرتے ہوے کہا نائب وزیر اعظم سے ملاقات مفید رہی ہے ۔ تین بنیادی نکات پر تفصیل سے بات چیت ہوئی ہے ۔ جن میں پہلگام حملہ ، خطے کی موجودہ صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی شامل ہیں ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات