علیمہ خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست میں فریقین کو عدالتی نوٹس کی کاپی موصول نہ ہونے پرسماعت ملتوی

پیر 5 مئی 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست میں فریقین کو عدالتی نوٹس کی کاپی موصول نہ ہونے پرسماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز علیمہ خان کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور بتایاکہ ایک کاپی اٹارنی جنرل آفس اور ایک مکمل کاپی ایڈووکیٹ جنرل آفس کو دے دی تھی۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے کہاکہ اس کے علاوہ فریقین میں ڈی جی امیگریشن اور ایف آئی اے بھی شامل ہیں۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ نے عدالت کو بتایاکہ میں نے ابھی ان سے ایف آئی اے کو نوٹس کی کاپی دلوائی ہے۔عدالت نے مزید سماعت سماعت7 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔