وکیل پر تشدد کرنیوالے اسلام آباد پولیس کے گرفتار 3اہلکاروں کا 3روزہ ریمانڈ منظور

پیر 5 مئی 2025 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)اسلام آباد میں وکیل پر تشدد کرنیوالے اسلام آباد پولیس کے گرفتار 3اہلکاروں کو 3دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میںجوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے وکیل پر عدالت کے اندر پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کیس میں گرفتار ملزمان اے ایس آئی جاوید اختر اور طلحہ غفور اور ایک اور پولیس اہلکار کیخلاف مقدمے کی سماعت کی۔ملزمان کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔ عدالتی کارروائی کے بعد رفتار 3اہلکاروں کو 3دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔