سیالکوٹ پولیس کی بہترین تفتیش و پیروی،3 مجرمان کو عمر قید کی سزا،63 لاکھ روپے مدعی کو ادا کرنےکاحکم

پیر 5 مئی 2025 21:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) سیالکوٹ پولیس کی بہترین تفتیش و پیروی سے قتل کے مقدمہ کے3 مجرمان کو عدالت نے عمر قید کی سزا اور 63 لاکھ روپے مدعی کو ادا کرنےکاحکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس کے مقدمہ نمبر 46/21 بجرم302/324/148/149 ت پ میں مجرمان عمر بشیر،اکرم اور انتظار کو بہترین تفتیش اور پیروی کی بدولت عدالت کی طرف سے عمر قید اور 63 لاکھ روپے مدعی کو ادا کرنے کا حکم سنا دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے دن رات مصروف ہے، عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :