Live Updates

ڈیرہ غازی خان، جنگل، جھاڑیوں اور لکڑیوں کو آگ لگانے پر پابندی عائد

پیر 5 مئی 2025 21:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ڈیرہ غازی خان میں جنگل، جھاڑیوں اور لکڑیوں کو آگ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے افسران کی درخواست پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جو 27 مئی 2025ء تک نافذ العمل ہوگی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :