لسبیلہ یونیورسٹی میں فیکلٹی آف منیجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز کے زیر اہتمام مقابلے کے امتحانات کی تیاری ،طریقہ کار اور آگاہی سمینار کا انعقاد

پیر 5 مئی 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) لسبیلہ یونیورسٹی میں فیکلٹی آف منیجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز کے زیر اہتمام مقابلے کے امتحانات کی تیاری ،طریقہ کار اور آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع لسبیلہ کے ایس ایس پی عاطف امیر نے طلبا و طالبات کو سی ایس ایس اور سول سروس کے حوالے سے معلومات اورجنرل نالج کی آگاہی دی۔انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات حصول تعلیم کو اپنا مقصدبنا کر ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کے لیے سول سروس کا انتخاب بہترین فیصلہ ہوگا وہ محنت اور لگن سے کام لے کر کم مدت میں اعلی مقام پر فائز ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خود کو دوسروں سے الگ تصور کر کے اپنے مقصد کو سامنے رکھ کر اس کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔

(جاری ہے)

شرکا سے اپنے خطاب میں ایس ایس پی نے کہا کہ سی ایس ایس کی تیاری کے لیے پڑھنے کے ساتھ ساتھ لکھنے کو بھی فوقیت دی جائے کیونکہ اس کا کردار کلیدی ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مضمون کا انتخاب طلباء کی پسندیدگی اور ان کی مہارت پر ہوتی ہے ہر مضمون اور ہر قسم کی معلومات سے سرشار ?سانی سے کامیابی کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میں فیکلٹی اف منیجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر گلاور خان نے کہا کہ ایس ایس پی عاطف امیر کم عمر سول سرونٹ ہیں اور پہلی کوشش میں اس نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر لیا ہے جو کہ مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سمینار منعقد کرنے کا مقصد طلباء و طالبات کو مقابلے کے امتحانات کی تیاری اور اور ضروری معلومات فراہم کرنا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے معلوماتی سمینار اور لیکچر آئندہ بھی منعقد کیا جائے گا تاکہ طلباء و طالبات مستفید رہیں۔

متعلقہ عنوان :