سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کا ٹرک، بس،ویگن اور پک اپ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پیر 5 مئی 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ علی درانی نےزیارت کراس خانوزئی ضلع پشین این 50 پر ٹرک، بس،ویگن اور پک اپ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 گاڑیوں کے چالان اور 12 بڑی گاڑیوں کی اضافی بڑی لائٹس اتار دیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نے این 50 زیارت کراس خانوزئی روڈ پر موٹروے پولیس ، ضلع انتظامیہ پشین اور لیویز فورس کے ہمراہ تمام کمرشل گاڑیاں بس، ٹرک، ویگن اور پک اپ کے روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیوروں کے پی ایس وی لائسنس چیک کئےجبکہ 24 گاڑیوں کو موٹروے پولیس قوانین کے تحت چالان اور 12 بسوں اور ٹرکوں سے غیر ضروری لائٹس بھی اتار لی گئیں۔

اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کی ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ آر ٹی اے کوئٹہ حمید محمد حسنی کے علاؤہ دیگر آر ٹی اے عملہ اور موٹروے پولیس کے پٹرول آفیسر مقصود سمیت دیگر افسران بھی کارروائی میں شامل تھے۔ ضلعی انتظامیہ پشین کی جانب سے انچارج بوستان لیویز تھانہ بشیر آغا نے لیویز جوانوں کے ہمراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے علی درانی نے کہا ہے کہ کمرشل گاڈیاں اپنے روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔