محکمہ تعلیم لورالائی کی جانب سے سکولوں میں مقررہ ہدف سے زیادہ بچوں کے داخلے کرانا خوش آئند ہے،ڈی ای اومحمدمدثر

پیر 5 مئی 2025 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) محمدمدثر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم لورالائی کی جانب سے یونیسف اور انتظامیہ کےتعاون سے سکولوں میں مقررہ ہدف سے زیادہ بچوں کے داخلے کرانا خوش آئند ہے۔ وہ یونیسف کے ڈسٹرکٹ منیجر عبیدخان ترین،ڈسٹرکٹ آفیسر(فیمیل)فوزیہ درانی،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جمالدین اوتمانخیل،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل )قمر سلطانہ،ہیڈمس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پہاڑی محلہ میڈیم سلمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔

(جاری ہے)

رواں تعلیمی سال 2025 ء کے دوران حکومت بلوچستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ میں 4653 بچوں کو سکولز میں داخل کرانیکا ہدف دیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لورالائی کے تمام سکولز اس وقت جو مکمل طور پر فعال ہیں،ان میں صاف پانی، چار دیواری، تزئین و آرائش اور کمروں کی مرمت سمیت دیگر مسائل تھے انہیں یونیسف کی مدد سے تقریبا حل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بالخصوص وزیر تعلیم کی سخت ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ کے تمام سکولز میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنادی گئی ہے ،غیر حاضر اور گھوسٹ اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :