
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش
یو این
منگل 6 مئی 2025
02:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اپنی عسکری کارروائیوں کو وسعت اور علاقے میں فوج کی تعیناتی کو طول دینے کے منصوبوں سے متعلق اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کے مطابق، سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کے نتیجے میں بے شمار شہری ہلاک ہوں گے اور غزہ میں مزید تباہی پھیلے گی۔
اب تشدد کا خاتمہ ضروری ہے جبکہ غزہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا لازمی جزو ہے اور اس کی یہ حیثیت برقرار رہنی چاہیے۔سیکرٹری جنرل نے یہ انتباہ ایسے موقع پر جاری کیا ہے جب مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ اور اس کے امدادی شراکت داروں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی فراہمی کا نظام اپنے پاس رکھنے کے منصوبے کو مسترد کیا ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق، سیکرٹری جنرل نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی اور یرغمالیوں کی بلاتاخیر اور غیرمشروط رہائی کے مطالبے کو بھی دہرایا ہے۔
تباہ کن حملے اور لوٹ مار
غزہ بھر میں فضائی حملے بھی جاری ہیں جہاں اسرائیل نے دو ماہ سے زیادہ عرصہ سے ہر طرح کی امداد روک رکھی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسرائیل کے حملوں میں بچوں سمیت درجنوں شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ غزہ میں لوٹ مار کے واقعات معمول بن گئے ہیں جن میں دکانوں کے علاوہ اقوام متحدہ کے گوداموں پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔ بالخصوص، غزہ شہر میں ایسے واقعات عام ہیں۔
پانی اور ایندھن کی قلت
ادارے نے کہا ہے کہ ایندھن ختم ہونے کے باعث گزشتہ ہفتے شمالی غزہ میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام بند ہو گئے تھے جنہیں ابھی تک بحال نہیں کیا جا سکا۔ اسرائیل سے آنے والی پانی کی ایک بڑی پائپ لائن کو چند روز قبل نقصان پہنچنے سے غزہ سٹی سمیت شمالی غزہ میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی جسے اسرائیل کے حکام کو اطلاع دینے اور ان کی اجازت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز ہی مرمت کیا جا سکا۔
گزشتہ روز اسرائیلی حکام کی جانب سے سہولت فراہم کیے جانے پر اقوام متحدہ کی ایک ٹیم غزہ سٹی سے کچھ ایندھن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تاہم علاقے میں ایندھن کے بیشتر ذخائر ناقابل رسائی ہیں کیونکہ اس کے لیے اجازت نہیں دی جا رہی۔ دوسری جانب، رفح میں 18 اپریل کے بعد ایندھن کے حصول کے لیے دی جانے والی تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
'اوچا' نے بتایا ہے کہ 3 مئی کے بعد غزہ میں 27 طے شدہ امدادی کارروائیوں میں سے 19 کے لیے اجازت نہیں مل سکی۔ دیگر کارروائیوں کے لیے ابتداً اجازت دے دی گئی تھی لیکن بعد میں اسرائیلی فوج نے ان میں کئی طرح کی رکاوٹیں کھڑی کیں۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کے بیٹوں سے متعلق رانا ثناء اللہ کی گفتگو پر جمائمہ بھی بول پڑیں
-
ٹرمپ ٹیرفس اعلان: یورپی یونین کی نگاہیں فوری تجارتی معاہدے پر
-
حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ، ایڈوائزری جاری
-
مون سون کا تاریخی سپیل، لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے لگاتار بارش کا نیا ریکارڈ بن گیا
-
حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کیلئے کس رشتے دار نے رابطہ کیا؟ پولیس کا انکشاف
-
مصنوعی ذہانت کو ماحول دوست بنانے پر یونیسکو کی تجاویز جاری
-
ٹیکساس سیلاب: آفات بارے بروقت آگہی کے نظام کی اہمیت اجاگر، ڈبلیو ایم او
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں کار اور ٹرک کا خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
-
ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، لاہور میں سیلابی صورتحال
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
وہ چار افریقی جن کے پاس براعظم افریقہ کی نصف سے بھی زیادہ دولت ہے
-
بلاول بھٹو کی بھارتی نوجوانوں سے اپیل: اپنی حکومت کی غلط بیان بازی کو مسترد کردیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.