انٹرمیڈیٹ امتحان ،تین امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

منگل 6 مئی 2025 11:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 ایجوکیشن اینڈ فزکس کے پرچے میں تین امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔لاہور میں کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول شادمان سے موبائل برآمد ہونے پر امیدوار پکڑا گیا، کنٹرولر سکواڈ نے امیدوارکو رنگے ہاتھوں پکڑ کریوایم سی بنادیا۔

(جاری ہے)

دوسراامیدوارنارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ کاہے جس کوسپیشل سکواڈنے رنگے ہاتھوں پکڑا، امیدوارعبداللہ کی جگہ جعلی امیدوار محمد عمار امتحان دے رہا تھا۔

گورنمنٹ ہائی سکول جنڈیالہ شیرخان میں کزن کی جگہ امتحان دینے والاامیدواربھی پکڑاگیا، جعلی امیدوار ثاقب اپنے کزن ارسلان یونس کی جگہ پیپر دینے آیا تھا۔کنٹرولرسکواڈنے دوران انسپیکشن جعلی امیدوارپکڑاجسے ،ایف آئی آردرج کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔