Live Updates

ملالہ کا غزہ میں فوری امداد کی فراہمی اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

میں مطالبہ کرتی ہوں کہ فوری طور پر غزہ میں امداد فراہم کی جائے اور مستقل جنگ بندی کی جائے

منگل 6 مئی 2025 14:31

ملالہ کا غزہ میں فوری امداد کی فراہمی اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ملالہ یوسف زئی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی پوسٹ کا عکس شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کی ناکہ بندی کے باعث غزہ کے بچے بھوک کا شکار ہیں اور مریض دم توڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ یہ دل دہلا دینے والی صورتحال ہے کہ غزہ میں معصوم فلسطینی بچے بھوک اور موت کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے دوچار ہیں۔ملالہ کا کہنا تھا کہ میں ان کی حفاظت اور روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔ میں مطالبہ کرتی ہوں کہ فوری طور پر غزہ میں امداد فراہم کی جائے اور مستقل جنگ بندی کی جائے۔خیال رہے کہ غزہ میں امداد کی بندش کے باعث غذائی بحران مزید شدید ہوگیا ہے، فاقہ کشی سے 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات