Live Updates

بھارت میں بلاول بھٹو کے بعد آصفہ بھٹو کا سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک کرنا اوچھی حرکت ہے‘ پیپلز پارٹی

پہلگام واقعہ کی قلعی کھلنے پر بھارتی حکومت کے ہاتھ پائوں پھول چکے ہیں‘ جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ

منگل 6 مئی 2025 14:36

بھارت میں بلاول بھٹو کے بعد آصفہ بھٹو کا سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک کرنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے بھارت میں آصفہ بھٹو کا سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے بعد آصفہ بھٹو کا سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک کرنا اوچھی حرکت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی دفاع وطن اور خطے میں امن کے لئے ایسے منفی ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی ،پہلگام واقعہ کی قلعی کھلنے پر بھارتی حکومت کے ہاتھ پائوں پھول چکے ہیں،پاکستانی حکومت اور پیپلز پارٹی کے ٹھوس موقف نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ،آوازیں دبانے اور سماجی ویب سائٹس کی بندش مسئلے کا حل نہیں،مودی سرکار ایک جھوٹ چھپانے کے لئے 100جھوٹ بول رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات