
ننکانہ صاحب کی سیاست میں ہلچل
sمیاں اعجاز حسین بھٹی اورمہر عبدالغفار پی ٹی آئی میں شامل
منگل 6 مئی 2025 23:14
(جاری ہے)
میاں اعجاز حسین بھٹی شرافت کی سیاست کے حوالے سے ایک الگ مقام رکھتے ہیں اور سابق وفاقی وزیر و ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد برجیس طاہر کے قریبی ساتھی تھے اور سیاسی اختلافات کے باعث تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کی سیاست کے میدان میں ہلچل اور سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ گزشتہ روز سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ حلقہ پی پی 132 میاں اعجاز حسین بھٹی نے بلا آخر چپ کا روزہ توڑتے ہوئے سابق وائس چیرمین مہر عبدالغفار و دیگر سیکڑوں ساتھیوں سمیت قائمقام چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی و مرکری رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی این اے 111 چوہدری محمد ارشد ساہی بھی موجود تھے میاں اعجاز حسین بھٹی نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار لی بیرسٹر گوہر نے اور دیگر رہنماؤں نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ کے گلے میں پی ٹی آئی مفلر ڈالا میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا کہ آپنے حلقہ کی عوام کے پر زور مطالبے پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ھے سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کیا مبافقت کی سیاست کو بے نقاب کروں گا میری پی ٹی آئی میں شمولیت سے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں ان شائ اللہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہو کر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے قائمقام چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میاں اعجاز حسین بھٹی اور مہر عبدالغفار کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ فارم 47 کی پیداوار حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں چوبیس کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہیں حکومت جتنے بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن عمران خان ہیں =

مزید قومی خبریں
-
بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے ،ترقیاتی کاموں بارے دریافت کیا
-
وزیراعلی مریم نواز کے پنجاب دھی رانی پروگرام کی شیخوپورہ میں تقریب
-
وکلا برادری کا جمہوری عمل پاکستان کے سیاسی مستقبل کے تعین میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
ضلع مہمند میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی ، پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام ، 50 خوارج جہنم واصل
-
آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی دھمکی ، پٹرول کے بحران کا خدشہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی خیبر پختونخوا میں 34فتنہ الہندوستان کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش
-
کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو ایف آئی آر درج ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل، تمام گیٹ پاسزمنسوخ ، ٹرک اًن لوڈ کردیے گئے
-
وزیراعلی پنجاب کا مالاکنڈ ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب ،رواں ماہ ون وے کی خلاف ورزیوں پر 18 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان
-
پنجاب بھرمیں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈائون جاری، 3400 کارکن گرفتار
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.