سوات ،بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا

منگل 6 مئی 2025 19:30

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)سوات میں بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ سوات پولیس کے ترجمان معین خان نے بتایا کہ گزشتہ رات مینگورہ نواحی علاقے رحیم آباد میں ولی سکنہ مالم جبہ حال رحیم آباد نے اپنی بیوی مسماة(ز)زوجہ عالمگیر کو فائرنگ کرکے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔پولیس ترجمان کے مطابق دو دنوں کے دوران چار خواتین کو مختلف واقعات میں قتل کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ان واقعات کی مبینہ وجوہات گھریلو تنازعات اور غیرت کے نام پر قتل بتائی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق اس سے قبل تحصیل مٹہ کے گاں سین پوڑہ میں ایوب نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی مسما (ع)کو چھری کے وار سے قتل کردیا۔ تحصیل مٹہ کے گاں فاضل بیگ سخرہ میں محمد ایوب نے اپنی بہن زبیدہ کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تحصیل کبل کے گاں نصرت میں 70 سالہ محمد زادہ نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی 65 سالہ بیوی مسما ة (ن)کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نے خودکشی کی کوشش کی.پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران 51مرد اور 17خواتین کو قتل کیا گیا ہے۔