Live Updates

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں 6 ہزار100 روپے کا تاریخی اضافہ ہوگیا

گزشتہ دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 13 ہزار900 روپے بڑھ گئی ہے، فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 مئی 2025 20:07

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں 6 ہزار100 روپے کا تاریخی ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 مئی 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

گزشتہ دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت  13 ہزار 900 روپے بڑھ گئی ہے۔ آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار100 روپے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 232 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

نئی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار300 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ iad roy عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 61 ڈالراضافے کے بعد 3377 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ 
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 57 روپے کے اضافے سے 3482 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 22 روپے کے اضافے سے 2985 روپے کی سطح پر آگئی۔ 
دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 2.6 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مارچ 2024 کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات کی مالیت 2.5 ارب روپے رہی تھی۔ اس طرح مارچ 2025 کے مقابلہ میں مارچ 2025 کے دوران مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 0.1 ارب ڈالر یعنی 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات