�زار روپے کی خاطر شہری کو قتل کردیا گیا

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 6 مئی 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)6ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صرف 6ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے نشہ کی معمولی رقم پر شہری کوچاقو سے دل پر وارکر کے زخمی کر دیا تھا،ہسپتال منتقل کرنے کے دوران شہری ابراہیم جانبر نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈی ایس پی شفیق آباد کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی گئی، تاہم اس دوران ملزمان شہری کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی۔ملزمان قتل کرنے کے بعد پہلے قبرستان میں چھپے، رات فٹ پاتھ پر گزاری جب کہ پولیس ان کا پیچھا کرتی رہی۔ بعد ازاں ملزمان پولیس کو چکما دینے کیلئے اپنی لوکیشن بدلتے رہے۔

ملزم کا ساتھی اور مرکزی ملزم امیر عرف میرو اپنی فیملی کے ہمراہ پشاور فرار ہو گئے تھے۔حکام کے مطابق ملزم جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، یہی وجہ ہے کہ لاہور واپسی پر پولیس نے دونوں ملزمان کو دھر لیا، جن میں امیر اللہ عرف میرو اور غلام خان شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔