Live Updates

cسربراہ پاک فضائیہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

iدونوں ممالک کے مابین گہرے سفارتی اور دفاعی تعلقات پر زور ، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر باہمی اور عسکری تعاون کے لیئے نئی راہیں استوار کرنے پر بھی اتفاق

منگل 6 مئی 2025 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2025ء) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریئٹ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین گہرے سفارتی اور دفاعی تعلقات پر زور دیا گیا، مزید براں ملاقات میں علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر باہمی اور عسکری تعاون کے لیئے نئی راہیں استوار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین لازوال اور دیرینہ روابط کا ذکر کرتے ہوئے دونوں اتحادی ممالک کے مابین پہلے سے موجود فائدہ مند اور کثیر الجہتی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

دوطرفہ روابط کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جوکہ علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ سیکیورٹی فریم ورک سمیت تمام اہم امور میں مکمل ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

معززین نے خطے کی موجودہ بین الاقوامی تزویراتی اور سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ qبرطانوی ہائی کمشنر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور موجودہ قیادت کے زیر سایہ پاک فضائیہ کی جانب سے خود انحصارین کے میدان میں کی گئی شاندار پیش رفت کی تعریف کی۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین تاریخی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ معززین نے دوطرفہن دوروں کے ذریعے موجودہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے اور اس مقصد کے لیے نئی راہیں استوار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات