Live Updates

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن کی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزآمد ، پروفیسر ساجد میر کے انتقال پراظہار تعزیت کیا

منگل 6 مئی 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان منگل کو مرکز جمعیت اہل حدیث پاکستان گئے جہاں انہوں نے پروفیسر ساجد میر کے بیٹے احمد میر سے ان کے والد کے انتقال پراظہار افسوس کیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا پروفیسر ساجد میر کے ساتھ زندگی کا طویل عرصہ ساتھ گزرا۔

(جاری ہے)

چند روز پہلے پروفیسر ساجد میر سے فون پر بات ہوئی، اس کے بعد ہی ان کے انتقال کی خبر سامنے آگئی ۔ انہوں نے کہا کہ انسان آگے چلا جاتا ہے مگر پیچھے اسکا نصب العین رہ جاتا ہے ،اللہ ہمیں اسے آگے بڑھانے کی توفیق دے۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پروفیسر ساجد میر پارلیمنٹ میں ان کی سیاسی وابستگی کچھ بھی ہو،دینی مسئلہ سامنے آتے ہی کسی کی پرواہ نہیں کرتے تھے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات