&اے ڈی سی فدا بلوچ نے آج انٹرمیڈیٹ امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 6 مئی 2025 21:55

'چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2025ء)اے ڈی سی چمن نے چمن میں جاری ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحانات کے دوران امتحانی سنٹرز کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے امیدواروں کی امتحانی سلپس چیک کیں اور سٹوڈنٹس کی پیپرز دینے کا جائزہ لیا انہوں نے امتحانی مرکز کے سپرینٹنڈنٹ اور دیگر عملے کو نقل کی روکھ تھام کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نقل سے سٹوڈنٹس کا مستقبل روشن اور کامیاب ہونے کی بجائے تباہ و برباد ہوتا ہے اسلئے نقل پرسخت پابندی جاری رکھا جائے اے سی چمن نے کہا کہ امتحانی مراکز میں تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سٹوڈنٹس بغیر کسی پریشانی کے اپنے امتحانات دے سکیں اس دوران جمال ناصر شہید گرانڈ امتحانی سنٹر کے سپرینٹنڈنٹ محمد عابدنے اے ڈی سی چمن کو یقین ہانی کراتے ہوئے کہا کہ نقل کی روکھ تھام اور پیپر کے دوران امتحانی احاطے میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا اے ڈی سی چمن نے امتحانی سنٹرز پر تعینات لیویز و پولیس فورس کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امتحان کے دوران کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی احاطے میں نہیں چھوڑا جائے تاکہ سٹوڈنٹس دلجمعی اور سکون سے پیپرز کو حل کر سکیں

متعلقہ عنوان :